وفاقی حکومت لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دے دیا۔ 

خیبر پختونخواکے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر حکم جاری کر دیا۔

عدت کیس میں سزا معطل کی جائے ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

عدالت نے وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو آئندہ سماعت سے قبل  30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا کو درخواست گزار کو سکیورٹی فراہم کرنے اور سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US