وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہو گا ، جس میں سالانہ پلان برائے مالی سال 24-2023 کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پلان برائے 25-2024 کی منظوری اور 13 ویں پانچ سالہ منصوبے پر بھی غور ہو گا۔ مالی سال 24-2023 کی پبلک انویسٹمنٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
قومی اقتصادی کونسل: بجٹ اہداف کی منظوری دے دی
علاوہ ازیں ایکنک کی پیشرفت رپورٹ کا جائزہ، سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی اب تک کی پیشرفت رپورٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔
آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔ رواں مالی سال ( 2023..24) معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر تھا۔