موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار،6 افراد جاں بحق

image

موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے  نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق  ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ گیس باؤزر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

آٹے، تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی

بریک فیل ہونے کی وجہ سے گیس باؤزر سڑک پر موجود درمیانی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرایا اور دونوں کھائی میں جا گرے۔

گیس باؤزر راولپنڈی سے فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا، جو کہ خالی تھا،اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری سینیئر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ،امدادی کاروائیاں جاری  ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US