محکمہ موسمیات نے رواں برس معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا

image

محکمہ موسمیات نے رواں برس ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

ملک میں سالانہ اوسطاً 188 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جس میں سے کم و بیش اوسطاً 141 ملی میٹر بارش مون سون کے دوران ہوتی ہے جس کی مقدار اس مرتبہ 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےسارے ریکارڈٹوٹ گئے

درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے  گلیشئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی اور اس صورت حال میں دریاؤں میں سیلابی صورت پیدا ہونے کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی جس کے لیے مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US