انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں شاہ محمود قریشی کے دو دن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔
پولیس نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔
مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی
پولیس نے موقف اختیار کیا شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا مقصود ہے۔شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا سائفر کیس میں موبائل فون لے لیا گیا تھا،شاہ محمود قریشی کو مقدمات سے ڈسچارج کیا جائے۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنایا۔