محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، شانگلہ،کوہستان اور بٹگرام میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے چند شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رواں سال مون سون میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔پراجیکٹ منیجر این ڈی ایم اے محمد کاظم کا کہنا تھا کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔
ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی ہے۔محمد کاظم کا کہنا تھا کہ اس سال معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس پلان اپڈیٹ کیا ہے جبکہ 2022 میں جانی نقصان کی بڑی وجہ ہدایات پر عمل نہ کرنا تھا۔