پی ٹی آئی نے 46 ارب ڈالر، موجودہ حکومت نے 43 کروڑ ڈالر غیر ملکی قرض لیا

image

پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے 3 سال میں 46 ارب ڈالرغیرملکی قرضہ لیا جبکہ پی ڈی ایم اور نگراں حکومت نے مارچ 2024 تک 26 ارب ڈالر قرض لیا۔

یہ انکشاف وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرضوں کی تفصیلات پرمبنی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے لیے گئے قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اورموجودہ حکومتوں میں لیے گئے قرضہ جات کی تفصیلات شامل ہیں۔

عالمی بینک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے اپنے ساڑھے 3 سال دور اقتدارمیں 46 ارب ڈالرغیرملکی قرضہ لیا جبکہ پی ڈی ایم اورنگراں حکومت نے مارچ 2024 تک 26 ارب ڈالرقرض لیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق موجودہ حکومت نے ماہ مارچ تا اپریل 3 ہزارارب روپے قرض لیا، موجودہ حکومت نے 43 کروڑ ڈالر غیرملکی قرضہ لیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US