ہنگامہ آرائی کیس ، علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع ، اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانیکا حکم

image

ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

راولپنڈی موٹروے چوک پر ہنگامہ آرائی، کار سرکار مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ فیصل رشید نے کی۔

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ ہنگامہ آرائی کیس میں بری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے جس پر عدالت نے علی امین کی ایک روز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

بعد ازاں عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی ، علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US