وفاقی بجٹ کل ، حجم 18 ہزار ارب روپے ہو گا

image

وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا ، بجٹ کا حجم تقریباً 18 ہزار ارب روپے رکھا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12.9 ٹریلین روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سود اور قرضوں کی ادائیگیوں کا تخمینہ 9.5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔

وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کیلئے 800 ارب روپے مختص کئے جانے اور وفاقی ٹیکس ریونیو 12.9 ٹریلین روپے کے لگ بھگ مقرر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ابتدائی تخمینہ 2100 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح میں مزید ایک فیصد اضافے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US