عیدالاضحی کی تعطیلات کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

image

کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحی کی تعطیلات کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 17سے 19جون تک چھٹیوں کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی ہے۔

پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان

وزیراعظم عیدالاضحی کی تعطیلات کے حوالے سے سمری کی حتمی منظوری دیں گے،واضح رہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سرکاری ملازمین پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔

جن سرکاری دفاتر میں ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی ہوتی ہے وہ ملازمین عید پر پانچ چھٹیاں منائیں گے جبکہ صرف اتوار کو چھٹی کرنے والے دفاتر کے ملازمین چار چھٹیاں کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US