الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن پر برہم

image

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ برقرار نہیں رہ سکتا۔ 

الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ درخواست گزار اور  الیکشن کمیشن کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار نہیں رہ سکتا۔ الیکشن کمیشن نے کس گراؤنڈ پر ٹربیونلز تبدیل کیا؟

اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے کیسز دوسرے ٹربیونل کو منتقل

الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹربیونلز نے پروسیجر فالو نہیں کیا تھا جس پر اسے تبدیل کیا گیا۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا ٹرانسفر کی نئی مثال قائم کر رہے ہیں؟ اگر تعصب ہے تو وہ بتائیں ورنہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے، آپ تعصب ثابت کریں یا پھر توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کریں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری اس عدالت کے جج ہیں، الیکشن کمیشن آرڈر چیلنج کر لیتا لیکن ٹرانسفر کیسے اور کیوں کیا؟  تعصب کی بنیاد پر کیس ٹرانسفر کیا جاتا ہے مگر اس کا بھی طریقہ ہے اور سب سے پہلے متعلقہ جج سے ہی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کیس نا سنے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دییے الیکشن کمیشن نے میری سفارش پر خود ہی جسٹس طارق جہانگیری کو ٹربیونل جج بنایا تھا نا؟ یہ بتائیں الیکشن کمیشن کے پاس ریکارڈ منگوانے کا کونسا اختیار ہے اور کس قانون کے تحت الیکشن کمیشن نے ریکارڈ منگوایا تھا؟

بھارت میں قیامت خیز گرمی ، الیکشن کمیشن کے 25 اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US