حکومتی وفد اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

image

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سرکاری ملازمین کے احتجاج کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے حکومتی وفد اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ،رانا ثناء اللہ کی قیادت میں حکومتی وفد نے مظاہرین سے مذاکرات کئے،حکومتی مذاکراتی ٹیم میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ڈی سی اسلام آباد بھی شامل تھے۔

تنخواہوں میں 25، پنشن میں 15 فیصد اضافہ، کم از کم اجرت37 ہزار

دوسری جانب مذاکرات کے عمل میں رحمان باجوہ اور دیگر تنظیموں کی قیادت شریک ہوئی، دونوں وفود کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے کمیٹیز بھی قائم کی گئیں۔

فریقین کے مابین مسائل کے حل پر مزید ملاقاتیں بھی جاری رہیں گی،سرکاری ملازمین کی جانب سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US