وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

image

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں محسن نقوی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے پہنچے اور انکی عیادت کی۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔ مولانا فضل الرحمان سے 25 سالہ دیرینہ تعلق ہے، ان سے عزت و احترام کارشتہ ہے۔

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، دینی خدمات کی تعریف

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف بھی اچانک مولانا فضل الرحمان سے ملنے انکی رہائشگاہ پہنچے تھے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سربراہ جے یو آئی کی دینی خدمات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US