وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

image

وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس دوران ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی صدر زرداری سے ملاقات کے لیے ایوانِ صدر پہنچے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمے داری نبھاتے ہوئے وطن کی ترقی و خوش حالی کو مقدم رکھنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US