حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اہم پروگرام ختم کر دیے

image

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اہم پروگرام ختم کر دیے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پروگرام کی مد میں آئندہ مالی سال میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی،رواں مالی سال نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسکیم کی مد میں 50 کروڑ روپے مختص تھے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس اسکیم بھی ختم کردی گئی،فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کی مد میں رواں مالی سال 40 کروڑ روپے مختص تھے۔

آئندہ مالی سال میں فلم فنانس فنڈ کی مد میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی،رواں مالی سال فلم فنانس فنڈ کی مد میں ایک ارب روپے مختص تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US