اسکردو: لاپتہ ہونے والے جاپانی کوہ پیماؤں کا سراغ مل گیا

image

اسکردو میں اسپانٹک کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے جاپانی کوہ پیماؤں کا سراغ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق 7 ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک پر مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے جاپانی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاک آرمی نے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کیا۔ جس کے ذریعے لاپتہ کوہ پیماؤں کی 5 ہزار میٹر کی بلندی پر موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔

خراب موسم کے باعث کوہ پیماؤں کو باقاعدہ ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔

ایڈو نچر ٹورز پاکستان کے سی ای او نیک نام کریم کے مطابق مذکورہ جاپانیوں کو ان کے کپڑوں سے شناخت کیا گیا۔ لیکن ان کی جسمانی کیفیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اہم پروگرام ختم کر دیے

لاپتہ کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے لیے مقامی کوہ پیماؤں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جنہیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ پہنچا دیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم بیس کیمپ سے روانہ ہو چکی ہے۔ کوہ پیما ٹیم مل جانے والے جاپانی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US