اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطے نہیں کر رہے ، بیرسٹر سیف

image

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطے نہیں کر رہے۔

ایک انٹرویو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عسکری حکام حکومتی فیصلوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہیں، عسکری حکام سے رابطے جاری رہنے بھی چاہئیں تاہم اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت نہیں۔

عمران خان مریم نواز اور ان کے پاپا کے اعصاب پر سوار ہیں ، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں سیاسی استحکام چاہنے والوں سے بات چیت کا کہا ہے ۔ ریاست کی تباہی کے ذمہ دار (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں، بانی پی ٹی آئی نے دونوں جماعتوں سے رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US