9 مئی مقدمات ، پنجاب میں 13 اسپیشل پراسیکیوٹر تبدیل

image

پنجاب میں 9 مئی کے مقدمات میں 13 اسپیشل پراسیکیوٹرز کو تبدیل کر دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ایک اہم تبدیلی سامنے آئی ہے،13 اسپیشل پراسیکیوٹرز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نئے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سانحہ 9 مئی، تیمور جھگڑا، کامران بنگش سمیت پی ٹی آئی کے 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈووکیٹ چوہدری ارمغان احمد پاشا، آصف جاوید قریشی، راؤ عبدالجبار، ایڈووکیٹ عارف اعوان، الیاس حبیب، ملک سرود، رانا اشفاق، رانا منظور، ایڈووکیٹ رانا نوید عاشق، رانا نعمان، شاہد محمود منہاس، شاہد شوکت کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ اسپیشل پراسیکیوٹر سانحہ نو مئی کے مقدمات میں سرکار کی جانب سے پیروی کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US