بابر اعظم نے شاہین پر دباؤ ڈالنے کیلئے عامر کو ٹیم میں شامل کیا، باسط علی کا دعوی

image

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے دعوی کیا ہے فاسٹ باولر کہ شاہین شاہ آفریدی پر دباؤ ڈالنے کیلئے محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا اور یہ کام بابر اعظم نے کیا۔

باسط علی نے ایک بیان میں کہا کہ محمد عامر کی پرفارمنس کیا تھی؟ یہ ٹیم پاکستان کی ٹیم نہیں بلکہ بابر الیون اور وہاب ریاض الیون ہے۔صرف پسند اور ناپسند کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا ٹی ٹورئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

باسط علی نے کہا کہ حسن علی ٹیم میں واپس کیسے آگیا؟ عرفان نیازی نے 30 اور 30 ناٹ آٹ سکورز کیے، اس کا بھی نام نہیں آیا۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں موجود اسٹیبلشمنٹ نے چیئرمین کو الٹے سیدھے مشورے دیئے جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے آیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US