چیمپئنز ٹرافی کے میچز کہاں ہوں گے؟ پاکستانیوں کے لیے زبردست خبر

image

کرکٹ شائقین کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک زبردست خبر سامنے آئی ہے جس کے بارے میں جان کر شائقین میں جوش و خروش بڑھ جائے گا-

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے مطابق کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں، ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر ابھی کچھ نہیں کہوں گا، مگر اچھی خبر ہی ہو گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرنی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹس کا کوٹہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی والوں کو کہا ہے کہ ٹکٹس پر لوگ آپ کو تنگ کریں گے، ٹکٹس بیچ کر پی سی بی کا ریونیو بڑھائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے بھی اچھی آپشنز ہیں، پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہو گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US