وفاقی حکومت کی سرکاری افسران و وزراء کو صرف اکانومی کلاس میں سفر کرنے کی اجازت

image

وفاقی حکومت نے سرکاری افسران و وزراء کو صرف اکانومی کلاس میں سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

موقر قومی اخبار کے مطابق وفاقی حکومت واضح کیا ہے کہ کابینہ کے فیصلہ پر عمل کیا جا ئے، کابینہ ڈویژن نے یہ وضاحت سر کاری افسران کی طرف سے کیے گئے استفسارات کی وجہ سے ایک مراسلہ میں کی ہے جو تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھجوایا گیا ہے۔

افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی سیکر ٹری کابینہ ڈویژن کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکر ٹریز کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق تمام وزراء، وزرائے مملکت، ایڈوائزرز، معاون خصوصی بشمول گریڈ 22 کے افسران بیرون ملک اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔

مراسلے کے مطابق اس حکم کا اطلاق وزارتوں کے ملحقہ محکموں، کارپویشنز، ریگو لیٹری باڈیز، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں پر بھی ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US