پاک امریکا انفنٹری رائفل کمپنی مشق 2024ء کی اختتامی تقریب

image

پاک امریکا انفنٹری رائفل کمپنی مشقیں اختتام پذیرہو گئیں، پاکستان امریکا انفنٹری رائفل کمپنی مشق 2024ء کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی میں کیا گیا۔دونوں ممالک میں اپنی نوعیت کی انسداددہشت گردی کے حوالے سے مشقیں پہلی بار منعقد کی گئیں۔

ایف بی آر اور آٹا ملز میں مذاکرات ناکام،آج سے ہڑتال کا اعلان

مشق کا آغاز 29 جون کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی میں کیا گیا، دونوں پیشہ ور افواج نے مشقوں میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس طرح دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں کا اختتام ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ممالک کے دستوں نے اپنی مہارتوں کاتبادلہ کیا،جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

اختتامی تقریب میں امریکا کیسی جی 34 انفینٹری ڈویژن میجر جنرل چارلس بھی شریک ہوئے،مشقوں کا مقصد مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور انسداد دہشت گردی کے تجربات سے مستفید ہونا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US