اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرائینگے ، الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹ کو یقین دہانی

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی ، الیکشن کمیشن نے عدالت کو 29 ستمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔

ٹربیونلز کی تشکیل ، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیئے

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کلیئر نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ اس حوالے سے اگلے 2 ہفتوں میں 2 نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے جائیں گے۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US