وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے پر شاہد آفریدی کی مخالفت

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہاب ریاض اور عبد الرزاق کی جگہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا جانا چاہیے تھا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پی سی بی کی طرف سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے یہ والی سرجری مجھے سمجھ میں نہیں آئی۔

شاہد آفریدی کا بابر پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اتنا کھلا چانس کسی کپتان کو نہیں ملا، ورنہ جیسے ہی ورلڈ کپ ختم ہوتا ہے سب سے پہلے کپتان کے اوپر چھری پھیری جاتی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس، وہاب ریاض اور عبدالرزاق عہدے سے فارغ


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US