190 ملین پائونڈ ریفرنس میں پرویز خٹک کی گواہی پر افسوس ہوا ، علی محمد خان

image

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ آج پرویز خٹک 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں گواہی دینے آئے، اس پر بہت افسوس ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پرویز خٹک کو بانی پی ٹی آئی نے عزت دی اور خیبر پختونخوا کا وزیرِ اعلیٰ بنایا۔ ہم خٹک صاحب کے ساتھ تب تک تھے جب تک وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔

پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں ، صرف عمران خان کا بلاک ہے ، مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی ، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مجبور کیا گیا کہ وہ سنی اتحاد کونسل میں جائے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو مجبور کیا گیا کہ وہ آزاد الیکشن لڑے ، ہمارے کارکنان کو رہا کرکے خواتین کی سیٹیں واپس کی جائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US