میڈیا ہاؤسز کو غیرقانونی 2.4 بلین دینے کا الزام، اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو طلب کرلیا

image

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی ایک بار پھر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہٰی کو دوبارہ طلب کرکے نوٹس بھی جاری کردیا،نوٹس کے مطابق پرویز الہٰی کو میڈیا ہائوسز کواشتہارات کی مد میں رقم جاری کرنے کی انکوائری میں طلب کیاگیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر عبدالرزاق نے بھی خاموشی توڑ دی

پرویز الہٰی پر سرکاری خزانے سے میڈیا ہائوسز کو غیر قانونی2.4 بلین جاری کرنے کا الزام ہے، پرویز الہٰی تفتیش کے لیے اینٹی کرپشن لاہور آفس پیش ہوں۔

پرویز الہٰی کے پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی نے اینٹی کرپشن کا نوٹس وصول کر لیا، لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔

نکاح، طلاق اور عدت کے مسائل :بے جا گفتگو مناسب نہیں،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

یاد رہے پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مخلتف مقدمات میں ضمانت ملنے پر 21 مئی کو جیل سے رہا ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US