سندھ حکومت کا 9اور 10 محرم کو تعطیل کا اعلان

image

سندھ حکومت نے عاشورہ کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے عاشورہ کے 2دن عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جولائی اور 17 جولائی کو عام تعطیل ہوگی، یعنی منگل اور بدھ کے روز تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہیں ملیں تو ریویو فائل کریں گے، بیرسٹر گوہر

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں اور بلدیاتی کانسلز میں بھی تعطیل ہوگی، با اختیار اتھارٹیز بھی بند رہیں گی، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US