احسان صادق ڈی جی اے ایم ایل سی ایف ٹی اتھارٹی تعینات

image

اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )وزیراعظم نے پاکستان پولیس سروس کے سینئر افسر چوہدری احسان صادق کو تین سال کے لیے ڈی جی نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر فنانسنگ ٹیررازم اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق اگلے دو دن میں کابینہ ڈویژن چوہدری احسان صادق کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ وہ رواں ہفتے ریٹائر ہورہے تھے۔

احسان صادق 15 جولائی 2024 کو پہلے ڈی جی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ اتھارٹی انسداد منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ پرکام کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US