حکومت نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے، خواجہ آصف

image

اسلام آباد: وزیر دفا ع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کے لیے آگے آنا چاہیے۔ ملکی ترقی کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات ضروری ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی پیشکش کی ہے لیکن اس جماعت کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے سیاسی مسائل کے حل کے لیے کی گئی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہیئیں۔ مذاکرات کے ذریعے کئی مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا مزدوروں کو ایک ہزار 224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان

خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قوم اوراپوزیشن سمیت سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کریں گی۔ آپریشن عزم استحکام ملکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ اپوزیشن کو چاہیئے کہ وہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US