سنی اتحاد کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں ؟ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

image

 سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک ہوئے۔

ہمارا میڈیکل کالجز کی فیس دیکھنے سے کیا کام ؟ ریگولیٹری کے پاس جائیں ، سپریم کورٹ

ڈیڑھ گھنٹے تک رہنے والے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US