آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی٬ بھارتی ٹیم نے انکار کر دیا

image

گزشتہ کئی روز سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں جن میں سے ایک خبر بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کی بھی تھی-

تاہم اب کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

موصولہ رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے بھارت کے میچز سری لنکا یا دبئی میں کرانے کی درخواست کرے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز اگلے سال فروری سے مارچ کے درمیان پاکستان میں شیڈول کیے گئے ہیں۔

جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کے تمام میچز لاہور میں کرانے کی تجویز دی گئی تھی۔ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کی جانب سے مئی میں کہا گیا تھا کہ حکومت کی اجازت کے بعد ہی بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ سال 2008ء ایشیا کپ کے بعد سے اب تک بھارتی ٹیم نے کبھی بھی پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US