پاکستان آٹا ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال10 روز کے لئے موخر کر نے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین آٹا ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہم ہڑتال دس روز کے لئے موخر کر رہے ہیں، حکومتی کمیٹی نے آٹا ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو ملاقات کیلئے بلایا، وفد نے ہڑتال کے اسباب اور ودہولڈنگ ٹیکس پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔
توشہ خانہ انکوائری، نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی
انہوں نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر تحفظات سے آگاہ کیا، حکومتی کمیٹی کی جانب سے آٹا ملز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
چیئرمین آٹا ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور جمعرات کو ہوگا۔ آئندہ اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر فیصلہ ہو گا۔