پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بنگلادیشی ایئر چیف مارشل حسن محمود نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے بنگلا دیش کے ساتھ دیرپا دفاعی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ بنگلادیشی ایئر چیف نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں ان کے کردار کی تعریف کی۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔