پی ٹی آئی کا 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی نے 14 اگست کو جلسہ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرا دی۔ سینئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

ڈپٹی کمشنر لاہور کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو 14 اگست والے دن مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US