تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فیض آباد کے مقام پر دھرنا جاری ہے۔
دھرنے کا اعلان گزشتہ روز لیاقت باغ سے فیض آباد تک فلسطین مارچ کے اختتام پر کیا گیا ، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیا جائے، سرکاری بائیکاٹ ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔
جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان
سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دیا جائے، فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے۔
سعد حسین رضوی نے کہا کہ جب تک ہمارے تین مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا جاری ر ہے گا ، ہم واپس نہیں جائینگے ۔
وفاقی کابینہ ،فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار