ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ٹرمپ خاندان کے ساتھ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

image

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابل مذمت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے محفوظ ہونے پر خوشی ، تشدد کی گنجائش نہیں ، جوبائیڈن

اس حوالے سے دنیا بھر سے وزرائے اعظم اور صدور کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔ انہوں نے جیسے ہی شرکا سے خطاب شروع کیا تو اس دوران فائرنگ ہوئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ریلی پر 6 گولیاں فائر کی گئیں جس سے ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہو گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US