نیب کے نئے توشہ خانہ کیس میں وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا ، نوٹیفکیشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
توشہ خانہ انکوائری، نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی
نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے۔
واضح رہے کہ عدت کیس میں بری ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں گرفتار کیا گیا تھا، نیب ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے کم قیمت پر تحائف حاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کئے۔