فیض آباد دھرنے کا تیسرا روز، پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا

image

اسلام آباد، فیض آباد میں مذہبی و سیاسی جماعت کی جانب سے دھرنے کا آج تیسرا روز ہے، پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک کا پلان مرتب کر لیا، سڑک پر لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے ہیوی اور عام ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔

فیض آباد مری روڈ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک نائینتھ ایونیو سری نگر ہائی وے استعمال کرے گی، کورال سے ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کھنہ پل براستہ لہتراڑ روڈ پارک روڈ راول ڈیم چوک سے مری روڈ استعمال کرے گی۔

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ٹریفک پولیس کے مطابق راول روڈ سے ایکسپریس وے جانے والے مارگلہ ٹاؤن سروس روڈ استعمال کریں گے، ایف ایٹ، ایف نائن، جی نائن، جی ٹین، ایف ٹین،جی الیون، ایف الیون سیکٹر کے رہائشی راولپنڈی جانے کے لئے سری نگر ہائی وے براستہ گولڑہ موڑاستعمال کریں گے۔

لاہور سے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دی گئی ہے، پشاور جی ٹی روڈ سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو 26 نمبر چونگی سے موٹر وے اور راولپنڈی کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک راول ڈیم چوک سے پارک روڈ لہتراڑ روڈ سے ہوتے ہوئے کھنہ پل سے ایکسپریس وے پر پہنچے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US