کون سے مشہور اداکاروں نے پاکستانی لباس پہنے؟ امبانی خاندان کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز چھا گئے! دیکھیں

image

خوب سے خوب تر لگنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے. امبانی خاندان کی شادی میں شریک ہونے کے لئے بالی وڈ کے مشہور ستاروں نے اپنی شخصیت کو چار چاند لگانے کے لئے پاکستانی ڈیزائنرز کا انتخاب کیا.

گزشتہ ہفتے ایشیا کی رئیس ترین شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز چھائے رہے. جن میں اقبال حسین، فراز منان اور محسن نوید رانجھا شامل ہیں.

نواب خاندان کی سارا علی خان نے اقبال حسین کا تیار کردہ کریم اور سنہری پشواس زیب تن کیا جبکہ عالیہ بھٹ نے مشہور ڈیزائنر فراز منان کی تیار کردہ سیاہ داڑھی پہنی.

کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے بھی پاکستانی ڈیزائنر کےکپڑے زیب تن کیے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مختلف تقاریب میں بھارتی ستارے پاکستانی ڈیزائنر کے تخلیق کردہ لباس پہن چکے ہیں البتہ سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈیزائنرز کو ٹیگ نہیں کیا جاتا جس سے پاکستانی مداحوں کے دل ٹوٹ جاتے ہیں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US