پی ٹی آئی پر پابندی کاپراسیس آئین اور قانون کے مطابق چلائیں گے،اسحاق ڈار

image

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے داتا دربار کی جلد توسیع ہوجائے گی۔

داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں مہنگائی حکومت نہیں لیکر آئی،نوازشریف کے دور میں مہنگائی پر قابوپالیا تھا۔

نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش

ن لیگ کی حکومت میں ملکی معیشت مضبوط ہوئی،حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،ملک کو معاشی قوت بنانے کیلئےشہبازشریف اور ان کی ٹیم محنت کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کافیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا،پی ٹی آئی پر پابندی کاپراسیس آئین اور قانون کے مطابق چلائیں گے،پی ٹی آئی پر پابندی کی کارروائی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی۔

ڈی آئی خان میں ہیلتھ سینٹرپر حملہ ،2 لیڈی ہیلتھ ورکرز ، 2 بچے ، ایک چوکیدار جاں بحق

جو ملکی مفادات کیخلاف کام کرتا ہے وہ ہمیں قابل قبول نہیں،الیکشن کمیشن کےپاس پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے ثبوت ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US