پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز بند

image

ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون موٹروے صوابی سے برہان جبکہ ایم فور موٹروے شیر شاہ سے شام کوٹ تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور نواحی علاقوں میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی شاہراہ پر حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے، جبکہ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دورانِ سفر فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کی صورتحال بہتر ہوتے ہی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US