ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہخامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تخریب کاروں سے نمٹنے کے لیے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ خامنہ ای نے الزام عائد کیا کہ مظاہروں کے دوران ایران میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس کے پیچھے امریکہ کو خوش کرنا ہے۔
- ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بی بی سی فارسی نے 22 افراد کی ہلاکت اور شناخت کی تصدیق کی ہے۔
- ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے الزام عائد کیا ہے کہ مظاہروں کے دوران املاک کو نقصان پہنچایا گیا جس کا مقصد امریکہ کو خوش کرنا ہے۔
- ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے ملک میں جاری مظاہروں پر اپنے پہلے ردعمل میں مظاہرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی بندش، مظاہرین پر تشدد اور اُن کے آواز کو دبانے پر شدید تنقید کی ہے۔
- امریکہ میں فیڈرل ایجنٹس کی جانب سے فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دو افراد زخمی
’تہران میں تخریب کاروں نے امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے اپنی ہی عمارتوں کو نقصان پہنچایا‘: خامنہ ای کا الزام