چیئرمین پی ٹی آئی کی ایڈاہاک ججز کی تقرری کی مخالفت

image

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ایڈ ہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کر دی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی، اصولی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ “ایڈہاک ازم” “آزاد عدلیہ” کیلئے متصادم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹیوں میں چاروں ایڈہاک ججز کی ایک ساتھ تقرری غیر ضروری ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں 4 سابق ججز کی ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جس میں ایڈہاک ججز کے ناموں پرغور ہوگا۔

جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US