کوہاٹ: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 3 کان کن جاں بحق، 4 زخمی

image

کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں کوئلے کی کان میں گیس بھرجانے سے دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 3 کان کن جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھرجانے سے دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں کان بیٹھ گئی اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا تاہم 3 کان کن جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ جاں بحق ہونے والے تمام کان کنوں کا تعلق ضلع شانگلہ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں ہیلتھ سینٹرپر حملہ ،2 لیڈی ہیلتھ ورکرز ، 2 بچے ، ایک چوکیدار جاں بحق

کان کے ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والے چاروں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US