بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ، تمام اہلکار محفوظ رہے

image

نامعلوم حملہ آوروں نے بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس میں تمام اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور فرار ہوگئے، چیک پوسٹ پر لگے تھرمل کیمرہ کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈی آئی خان میں ہیلتھ سینٹرپر حملہ ،2 لیڈی ہیلتھ ورکرز ، 2 بچے ، ایک چوکیدار جاں بحق

ڈی آئی جی عمران شاہد نے بنوں میں پولیس چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھرپور جوابی کارروائی پر شاباش دی۔

یاد رہے اس سے قبل بنوں چھاؤنی پر خودکش حملے میں پاک فوج کے 8 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US