کراچی میں کل شام سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سردار سرفراز

image

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے کہا ہے کہ کراچی میں آج بہت شدید گرمی پڑی،درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا ایسی صورتحال ان لوگوں کے لیے تھوڑی خطرناک ہو سکتی ہے جو مسلسل دیر تک کھلے آسمان تلے کام کررہے ہیں،ایسے موسم میں کھلے آسمان کےنیچے زیادہ دیر رہنےسے پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔

ملک بھر میں صارفین کو فیس بک تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا

کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا دبائو بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے سمندری ہوائیں مسلسل بند ہیں ،کل شام کے بعد سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40.5ڈگری سینٹی گریڈ،ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US