بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج ہونے کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

image

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج ہونے کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت 2 رکنی بنچ آج کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواستیں دائر کیں۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ پاکستان کا سابق وزیر اعظم ہوں۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عبوری ضمانتیں خارج کیں۔ 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں حقائق کے منافی ضمانتیں مسترد کی گئیں۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ عدالت عبوری ضمانتیں منظور کرے۔ اور عبوری ضمانتوں کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر لاہور کے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 6 جولائی کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 3 کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ عاشور کو پرامن رکھنے پر ہر افسر و اہلکار کے مشکور ہیں، شہباز شریف

اے ٹی سی جج خالد ارشد نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2 سرکاری گواہوں نے بیان دیا کہ 7 مئی کو شام 5 بجے زمان پارک میں میٹنگ ہوئی۔ جس میں بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا۔ ہدایت کی کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی تو ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں ورکرز کو اکٹھا کیا جائے۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ گرفتاری پر فوجی تنصیبات، سرکاری عمارتوں پر حملہ کر کے حکومت کو دباؤ میں لایا جائے گا۔

فیصلے کے مطابق 9 مئی کو اسلام آباد روانگی کے وقت پر بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو بیان دیا کہ اگر انہیں گرفتار کیا تو ملکی حالات سری لنکا کے جیسے ہو جائیں گے۔ پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغامات کا ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرایا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US