پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج طلب

image

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی قائدین اور اراکین قومی اسمبلی شرکت کریں گے، قیادت نے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ مخصوص نشستوں پر عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے، اس اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہ الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US