دھرنا عوامی قوت بنتاجارہاہے، اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حافظ نعیم الرحمان

image

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج تاریخی دھرنے کا 9 واں دن ہے،دھرنا عوامی قوت بنتا جا رہا ہے، اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

راولپنڈی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ میں ایک موڑ ثابت ہوگا سیاسی عمل عوام کے مسائل کی بنیاد پر آگے بڑھ رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر دھرنے میں لوگوں کا اضافہ ہورہا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی

ان کا کہنا تھا کہ ملک کومختلف چیلنجز کاسامناہے، مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگ پریشان ہیں،حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوگوں نے موٹرسائیکلیں بیچ کر بجلی کے بل اداکیے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے 2ادوار ہوئے حکومت کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، تین دن سے مذاکراتی کمیٹی تلاش گمشدہ کا اشتہار بنی ہوئی ہے، غریب، مڈل کلاس اور تاجر سب پریشان ہیں، چاول،چینی اور آٹا پر سب ٹیکسز کو ختم کیا جائے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ تنخواہوں کے معاملے پرسلیب واپس لیاجائے،اضافی ٹیکس اورکیپسٹی چارجز ادانہیں کریں گے،حافظ نعیم نے کہا کہ آئی پی پیز کے نام پرمخصوص طبقے کوفائدہ دیاجا رہاہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج اگرچہ کراچی میں شدید بارش، آندھی اور طوفان ہے لیکن اس کے باوجود کراچی میں آج دھرنا شروع ہوجائے گا، پھر دھرنوں کا سلسلہ رکے گا نہیں، پورے ملک میں دھرنوں کا سلسلہ بڑھتا چلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US