پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

image

پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے تبادلوں کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا جس کے مطابق تمام کیٹیگریز کے اساتذہ میرٹ میوچل ویڈ لاک معذور کوٹہ پر تبادلے کرا سکیں گے۔

حسینہ واجد اور بنگلہ دیش کے آرمی چیف کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے؟

تبادلوں کے لیے تمام درخواستیں آن لائن ہوں گی اور اسکروٹنی بھی آن لائن ہوگی۔درخواستیں 12 اگست سے 31 اگست تک ای سسٹم سے آن لائن جمع ہوں گی۔

یکم تا 5 ستمبر اسکروٹنی اور 6 تا 9 ستمبر اسکروٹنی کے خلاف اپیل ہوگی اور اسی دوران اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔

ملک میں صفر المظفر کا چاند نظر نہیں آیا

10  تا 11 ستمبر نظر ثانی درخواست پر فیصلے ہوں گے، 13 ستمبر کو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US